Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی آسامیوں کےتحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا

پرائمری ہیلتھ کیئر میں ڈائریکٹرایڈمن کی آسامی کے امتحان پرکوئی کامیاب نہ ہوسکا۔

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سپیشلائز ڈہیلتھ کیئرمیں ایسوسی ایٹ پروفیسر سرجری کی آسامی پر ایک امیدوار کامیاب، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرمیں سینئررجسٹرارکارڈیک سرجری کی آسامیوں پر 4 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں محمد فاروق احمد، محمد علی، محمد حسین رضا شامل ہیں۔

اسکے علاوہ پنجاب پولیس راولپنڈی ریجن میں سب انسپکٹر کی 29 آسامیوں پر امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں محمد وقاص، انضمام الحق، یاسر کیانی، ماریہ نورین، ملک محمد ہارون، شہزاد شاکر ، بلال بیگ، احمد علی خان، فہیم ساجد، وسیم ناصر، خرم شہزاد شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس شیخوپورہ ریجن میں سب انسپکٹر کی 40 آسامیوں پر امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں ناظم عباس، محمد ندیم، شبیر انور، شاہد حسین، فخرالزمان، محمد اشفاق، احمد جنید اقبال، آصف رضا، محمد نعیم عابد، محمد خلیل اختر، شہزاد یونس، عابد حسین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب آبپاشی محکمہ سرگودھا زون میں ضلع دار کی آسامیوں پر امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں محمد اشفاق، محمد فراز یوسف، غلام عباس، محمد حماد، محمد رضوان علی شاہ شامل ہیں۔

تحریری امتحان میں ناکام امیدوار اپنی ڈی ایم سیز کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button