ریگولر ہونے کے لئے سی ای او کو براہ راست درخواست تحریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سی ای او ایجوکیشن ملتان کو درخواست موصول ہوئی ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی ملتان کے تحت مختلف سکولوں میں چوکیدار کے عہدوں پر تین سالہ کنٹریکٹ بنیاد پر جنوری 2023ء میں بھرتی کئے گئے تھے۔
سائلین کا کنٹرکٹ جنوری 2026 ء میں مکمل ہو جائے گا اس لئےمتعلقہ سکولوں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی جائے کہ ان ملازمین کے ریگولرائزیشن کیسز تیار کر کے ان کی سروس کو پالیسی کے مطابق ریگولر کیا جا سکے اور ان کی تنخواہوں کا تسلسل برقرار رہے، جس پر سی ای او نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ ملازمین نے اپنے سر براہ ادارہ یا متعلقہ اتھارٹی کے بغیر ایک ہی درخواست میں نام لکھ کر درخواست بھیجوائی ہے۔
درخواست میں لکھے گئے پنجاب ریگولر سروس ایکٹ کی کاپیاں ہمراہ لف نہ کی ہیں۔ مذکورہ ملازمین کے خلاف سر براہ ادارہ یا متعلقہ اتھارٹی کاروائی عمل میں لائے تا کہ آئندہ Through Proper Channel درخواست بھجوائی جائے اور متعلقہ اتھارٹی ہی ضرورت کے تحت رہنمائی طلب کرے۔




















