زرعی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس، ہراسمنٹ پالیسی اور ٹیچرز کی انکریمنٹ کی منظوری

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 45 ویں سنڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار سمعیہ امبرین نے انجام دیے۔
اس اجلاس میں جسٹس محمد طارق ندیم لاہور ہائی کورٹ ،پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نومینی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، عامر شہزاد ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ لاہور، بیرسٹر اسامہ فضل چوھدری (ایم پی اے) ،عون عباس ڈوگر (ایم پی اے) پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر عبدالرزاق ڈاکٹر ناہید بانو، ڈاکٹر محمود جبکہ ماریہ جاوید ڈپٹی سیکرٹری فنانس پنجاب نے آن لائن شرکت کی۔
سنڈیکیٹ اجلاس میں 44ویں سنڈیکیٹ کے منٹس کی منظوری دی گئی اور سابقہ فیصلوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، باہمی اشتراک کے معاہدوں کی اور فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کرنے والے فیکلٹی ممبران کی چھٹیوں کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کی سالانہ کارکردگی کی بنیاد پر انکریمنٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
سلیکشن کمیٹی 1 ٹو 16 کی بھرتی کے لیے اور پروبیشن جائزہ کمیٹی کی بھی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں ایچ ای سی کی ہراسمنٹ پالیسی 2025 زیر بحث آئی۔ریسرچ ایریا (26۔2024) کی بھی منظوری دی گئی تاکہ جنوبی پنجاب کی زرعی ضروریات ابھرتی ہوئی تحقیقی رجحانات کو مضبوط بنایا جا سکے۔ ہمارا کسان خوشحال ہوگا تو پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی۔


















