Breaking NewsEducationتازہ ترین
’’مصنوعی ذہانت، کمپیوٹنگ اور ڈیٹا سائنسز‘ بارے کانفرنس آج شروع ہوگی

ویمن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیرِاہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس جس عنوان ’’مصنوعی ذہانت، کمپیوٹنگ اور ڈیٹا سائنسز‘’ ہے، آج سے شروع ہوگی جو دو دن جاری رہے گی۔
ترجمان کے مطابق کانفرنس کو ہائبرڈ موڈ میں منعقد کیا جائے گا، کانفرنس کی سرپرستِ اعلیٰ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہیں جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر خدیجہ کنول اور رجسٹرار ڈاکٹر ثمینہ اختر ہیں۔
اس بین الاقوامی ایونٹ میں مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس، کمپیوٹنگ، کلاؤڈ، ایجوکیشن، سائنس اور میڈیکل شعبوں سمیت مختلف بین الشعبہ جاتی موضوعات پر تحقیق پیش کی جائے گی




















