Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، چوہدری نوید الحق آرائیں

سابق میئر میونسپل کارپوریشن ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، موجودہ حکومت بامقصد اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی ویژن کے تحت صوبہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے 42 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے، اس سے شرحِ خواندگی میں اضافہ ہوگا، بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی سے والدین کا اعتماد بحال ہوگا، اور بچوں کو سازگار تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر میاں نعیم ارشد ،محبوب اشرف، میاں منیر احمد، اسلم خان قیصرانی اور رانا جاوید مصطفی بھی موجود تھے۔

سابق میئر چوہدری نویدالحق ارائیں نے مزید کہا کہ سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی قیادت میں سرکاری سکولوں میں معیارِ تعلیم بہتر ہو رہا ہے۔ تعلیمی ترقی کے لیے ان کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔ سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے، کلاس رومز کو بچوں کے لیے زیادہ پرکشش بنایا جا رہا ہے، اور سکولوں کی مجموعی حالت کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ ضلع ملتان جلد تعلیمی ترقی کے لحاظ سے نمبر ون ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button