Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کے کانووکیشن کے لیے رجسٹریشن شروع

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا چوتھا کانوکیشن 16 دسمبر 2025 بروز منگل 11:30 بجے منعقد ہوگا۔چانسلر گورنر پنجاب اس پر وقار تقریب کی صدارت کریں گے اس کانوکیشن میں گریجویٹ تعلیمی سال 24۔2020 ، 25۔2021 اور پوسٹ گریجویٹ تعلیمی سال 22۔2020 ، 23۔2021 اور 24۔2022 اور پی ایچ ڈی کے تمام پاس آؤٹ طلباء و طالبات کو اسناد دی جائیں گی۔نیز پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو میڈلز بھی دیے جائیں گے۔طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کانوکیشن کی آن لائن رجسٹریشن فیس مبلغ 2500 روپے بنام ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے ہمراہ آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کروائیں۔آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ،مزید معلومات یا تفصیلات کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر کنٹرولر امتحانات زرعی یونیورسٹی ملتان کے دفتر رابطہ کریں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 01دسمبر 2025 ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button