Breaking NewsNationalتازہ ترین
ریلوے ایمپلائز پریم یونین کے عہدیدار آج پریس کانفرنس کرینگے

پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کی جانب سے ریلوے ملازمین میں بڑھتی ہوئی بے چینی، ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی مسلسل عدم ادائیگی، 2019 سے بند ٹی اے، ڈی اے، 17 ہزار سے زائد آسامیاں ختم کرنے کے خلاف، ٹی ایل اے بھرتیوں پر پابندی، 4 ماہ گزرنے کے باوجود گینگ مینوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی، آر ٹی ایل ۔کیرج سٹاف کے اور ٹایم کی بندش کے خلاف، مزدوروں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے خلاف اور ریلوے کے دیگر مسائل کے سلسلے آج ریلوے اسٹیشن ملتان سے ڈی ایس افس تک ریلی اور احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس موقع پر مرکزی صدر شیخ محمد انور ملتان ڈویژن کے صدر رانا محمد شریف اور دیگر قاہدین موجود ہوں گے اور مظاہرین سے خطاب کریں گے۔




















