ارلی چائلڈ کلاسز کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ

ابتدائی بچپن کی تعلیم (ارلی چائلڈ کلاس ایجوکیشن ) کے معیار اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ۔
تمام چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور متعلقہ افسران کوتمام سکولوں مراکز کا تفصیلی دورہ کرنے کے احکامات جاری کردئے۔
بتایاگیا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد بچوں کے لیے تعلیمی ماحول کو معیاری، محفوظ اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے ہر اسکول میں قائم ارلی چائلد ایجوکیشن کلاس رومز نہ صرف فعال ہوں بلکہ بچوں کی ذہنی، جسمانی اور تخلیقی تربیت کے تقاضوں کے مطابق مکمل سہولیات سے آراستہ ہوں۔
اس سلسلے میں معائنہ کرنے والے افسران کے لیے ایک جامع چیک لسٹ اور پرفارما بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کی روشنی میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسکول سربراہان اس بات کو یقینی بنائیں کہ رومز کی مناسب دیکھ بھال، صفائی، تدریسی مواد کی دستیابی اور بچوں کے لیے سازگار ماحول ہر وقت برقرار رہے۔
مزید برآں ذمہ داران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ معائنے سے قبل تمام ضروری تیاری مکمل کریں اور بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے ماحول کو معیاری بنانے میں کوئی کمی نہ رکھیں۔
محکمہ تعلیم نے والدین اور اساتذہ سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ ابتدائی تعلیم کے اس اہم مرحلے پر بچوں کو بہترین تربیتی مواقع فراہم کیے جاسکیں۔


















