Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجابی اور مقامی زبانوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

محکمہ سکولزنے تمام سرکاری سکولوں میں پنجابی اور مقامی زبانوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پنجابی اور مقامی زبانوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہی اُردو اور انگریزی زبانوں کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

مراسلہ کے مطابق، تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلباء کو مؤدبانہ اور شائستہ پنجابی بولنے کی ترغیب دیں اور غیر مناسب و غیر رسمی الفاظ کے استعمال سے گریز سکھائیں۔ خطے کے مطابق مقامی زبانوں جیسے سرائیکی اور پوٹھوہاری کے فروغ کے بھی احکامات شامل ہیں تاکہ ثقافتی ورثے کو برقرار رکھتے ہوئے طلبہ اپنی مادری زبان فصاحت و سلیقے سے بول سکیں۔

ہیڈ ٹیچرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ طلبہ کے لیے سرگرمیاں منعقد کریں جن کے ذریعے وہ اپنی مقامی زبان بہتر انداز میں بولنے کی مشق کریں۔

سکولوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلبہ کی پنجابی یا مقامی زبان میں شائستہ گفتگو پر مشتمل مختصر ویڈیوز تیار کریں اور انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے سرکاری گروپ میں ارسال کریں۔

سکولوں کے سربراہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور مقررہ وقت کے اندر رپورٹ اور ویڈیوز جمع کروائیں تاکہ ان اقدامات کی نگرانی اور آئندہ کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button