Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : علامہ محمد اقبال کی بچوں کے لیے لکھی گئی نظموں پر پوسٹر سازی کے مقابلے

زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبۂ اردو میں یومِ اقبال کی مناسبت سے طلبہ و طالبات کے مابین علامہ محمد اقبال کی بچوں کے لیے لکھی گئی نظموں کی تصویری پیش کش پر مبنی پوسٹر سازی کا ایک خصوصی مقابلہ منعقد کیا گیا۔

اس مقابلے کا مقصد طلبہ میں اقبالی فکر، جمالیاتی ذوق اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔مقابلے میں شریک طلبہ نے کینوس اور چارٹس پر آرکیلک کلرز، پنسل کلرز اور گرافک ڈیزائننگ کے امتزاج سے علامہ اقبال کی منتخب نظموں کو نہایت عمدگی سے مصور کیا۔

ہر طالب علم نے اپنی تخلیق پیش کرتے ہوئے تصویر کے پس منظر، نظم کے مرکزی خیال اور اس کے اخلاقی و تربیتی پیغام کی مختصر وضاحت بھی کی۔

پروگرام کے دوران اقبالیاتِ اطفال کے اہم پہلو خصوصاً جذبۂ خودی، کردار سازی، بلند حوصلگی اور حکمت آموز سبق کو نمایاں کیا گیا۔ طلبہ کی تخلیقات نہ صرف فنی اعتبار سے متاثر کن تھیں بلکہ اقبال کے پیغامِ امید و عمل کو نئی نسل تک منتقل کرنے میں بھی مؤثر ثابت ہوئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button