"انٹر سکول ریٹورک چیلنج” نامی انگریزی تقریری مقابلے میں بلوم فیلڈ ہال کی کامیابی

ملتان میں 11 سکولوں کے مابین منعقدہ "انٹر سکول ریٹورک چیلنج” نامی انگریزی تقریری مقابلے میں بلوم فیلڈ ہال سکول بُچ ولاز برانچ، ماڈل ٹاؤن مڈل سکول برانچ اور آفیسرز کالونی گرلز برانچ نے اپنی اپنی کیٹیگری میں میدان مار لیا۔
تفصیل کے مطابق بلوم فیلڈ ہال سکول ساؤتھ ریجن کے زیرِ اہتمام ملتان میں ” ریٹورک چیلنج” نامی انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیرہ غازی خان، عبدالحکیم اور ملتان کے 11 سکولوں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ یہ مقابلہ 3 کیٹیگریز پر مشتمل تھا، پہلی کیٹیگری کلاس 5،6 دوسری کیٹیگری کلاس 7،8 جبکہ تیسری کیٹیگری او لیول کے طلباو طالبات پر مشتمل تھی۔
ماڈل ٹاؤن مڈل سکول برانچ میں منعقدہ ان مقابلوں کے نتائج کے مطابق پہلی کیٹیگری میں بلوم فیلڈ ہال سکول بُچ ولاز کیمپس کی طالبہ نویرہ اعوان جبکہ دوسری کیٹیگری میں میزبان بلوم فیلڈ ہال سکول ماڈل ٹاؤن مڈل برانچ کی اُمنا عمران اور تیسری کیٹیگری میں بلوم فیلڈ ہال سکول آفیسرز کالونی گرلز برانچ کی سیّدہ معصومہ گیلانی نے شاندار پرفامنس کے ساتھ فتح اپنے نام کی۔
بلوم فیلڈ ہال سکول کے ڈائریکٹر علی رضا، ریجنل ڈائریکٹرڈاکٹر عامر ملک، اُسامہ خان درانی، مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن ہیڈ اقصیٰ درانی،مونا ذیشان،کرن عمران بُچہ، عائشہ عطااور دیگر مہمانانِ اعزاز نے انعامات تقسیم کیے۔
ڈائریکٹر علی رضا اور ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوم فیلڈ ہال سکول نے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے، انہوں نے تقریری مقابلے کے کامیاب انعقاد پر اقصیٰ درانی، مونا ذیشان،ظلِّ ہما، عائشہ لقمان، ماہ رُخ اور دیگر منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔



















