Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے ایکٹ میں ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

زکریا یونیورسٹی ملتان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا وائس چانسلر بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کی انتھک کوششیں رنگ لے آئیں اور یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بی زیڈ یو کی الحاقی حدود کو پورے صوبۂ پنجاب تک وسعت دے دی گئی ہے۔

اس اہم پیش رفت سے یونیورسٹی کی ترقی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے نئے دروازے کھلیں گے۔اس موقع پر چیئرمین الحاق کمیٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے یونیورسٹی کی بہتری کے لیے بے پناہ محنت اور توانائیاں صرف کی ہیں، جس کے ثمرات آج سب کے سامنے ہیں، یہ کامیابی یونیورسٹی کے وقار میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ادارے کی ترقی کے لیے مثبت اور وسیع تر اثرات مرتب کرے گی۔

ڈاکٹر محمد ریاض نے رجسٹرار مسٹر اعجاز احمد اور ڈپٹی رجسٹرار مسٹر محی الدین کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی معاونت اور محنت بھی اس کامیابی میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ الحاق کی حدود میں توسیع سے یونیورسٹی کو نئی سمت اور بہتر تعلیمی امکانات حاصل ہوں گے، جب کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو بی زیڈ یو کے ساتھ منسلک ہونے کا مؤثر اور وسیع موقع فراہم ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button