ریلوے آفیسرز کی بڑی کامیابی

پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن میں آپریشنل سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کیلئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈویژنل مکینیکل انجینئر سیف اللہ جمالی اور ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر سجاد احمد واگھو نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نہایت مؤثر اور نمایاں انداز میں سرانجام دیا ہے۔
ڈی۔ایس ملتان افتخار حسین کی واضح ہدایات کے مطابق ڈی۔ٹی۔او ملتان سجاد احمد واگھو نے مین لائن کے متعدد اسٹیشنز کا معائنہ کیا، جن میں بہاولپور اور سمہ سٹہ اسٹیشن قابل ذکر ہیں انہوں نے نہ صرف وہاں موجود تمام ٹرین آپریشنز کی تکنیکی بنیادوں پر انسپیکشن کی بلکہ اسٹیشن ماسٹرز اور متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ ٹرین آپریشن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسی تسلسل میں ڈویژنل مکینیکل انجینئر سیف اللہ جمالی نے گزشتہ دو روز کے دوران مختلف لوکو شیڈز کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے ملتان لوکو شیڈ میں طویل عرصے سے مرمت کے منتظر مشینری سسٹمز اور ٹرن ٹیبل کو نہایت مہارت اور پیشہ ورانہ طریقے سے فعال کروایا۔




















