Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : وائس چانسلر کا پی ڈی ونگ کا اچانک دورہ؛ عملہ غائب، شوکاز جاری کرنے کا حکم

زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں اچانک دورہ کرتے ہوئے مختلف دفاتر بشمول ایگزامینیشن برانچ، پی ڈی ونگ اور دیگر متعلقہ شعبوں کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران یہ امر سامنے آیا کہ متعدد افسران اور عملہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے دفتر میں موجود نہیں تھے، اس صورتحال پر وائس چانسلر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ڈیوٹی کے دوران دفاتر سے غیر حاضری انتظامی نظم و ضبط کے خلاف ہے۔

انہوں نے عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام افسران و ملازمین کو دفتری اوقات کی مکمل پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد رجسٹرار نے مراسلہ جاری کردیا کہ یہ ہدایت آخری وارننگ تصور کی جائے۔ مستقبل میں بے ضابطگی کی صورت میں متعلقہ افسران اور ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button