Breaking NewsEducationتازہ ترین
آئندہ سال میٹرک کا امتحان دینے والے طلباء شدید پریشانی کا شکار ہوگئے

فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور تاریخِ پاکستان کی کتابوں کی مارکیٹ میں قلت ہے، دونوں مضامین کیلئے کورس آؤٹ لائن جاری کر چکی ہے تاہم مارکیٹ میں کتابوں کی عدم دستیابی نے طلباء کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
طلبا اور والدین کا کہنا ہے کہ پورا سال گزر گیا اور امتحانات میں صرف 3 ماہ باقی رہ گئے ہیں لیکن دونوں مضامین کی کتابیں میسر نہیں، جس سے سینکڑوں طلباء کا سال ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، والدین کے مطابق انگلش میڈیم طلباء کیلئے دونوں مضامین کی کتابیں بالکل دستیاب نہیں جبکہ اردو میڈیم طلبا کو بھی اردو بازار سے پرانی کتابیں خریدنا پڑ رہی ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کتابیں 10 سال قبل پرنٹ کی گئی تھیں، جس کے باعث مارکیٹ میں قلت پیدا ہو گئی ہے۔
والدین نے پیکٹا سے فوری طور پر کتابوں کی پرنٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔



















