Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں سے بجلی کے استعمال کی تفصیلات طلب کرلی گئیں

بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں درپیش مسائل کے پیشِ نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں سے بجلی کے استعمال کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، اس اقدام کا مقصد زائد بلز والے سکولوں کو فنڈز کے ذریعے ریلیف فراہم کرنا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں کو بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے سکولوں سے تفصیلی معلومات طلب کر لیں، سکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سالانہ کتنے بجلی کے یونٹس استعمال کرتے ہیں، اس کی فوری رپورٹ فراہم کریں دسمبر 2024 سے نومبر 2025 تک کے بجلی کے یونٹس کے استعمال کی تفصیل فراہم کریں ، تاکہ ہر سکول کی بجلی کی کھپت کا مکمل حساب کتاب کیا جا سکے، ساتھ ہی سکول سربراہان سے ہر ماہ کے بجلی کے بل کی کاپی بھی جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ معلومات اکھٹی کرنے کے بعد زائد بلز والے سکولوں کو فنڈز کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے گا تاکہ سکول بغیر مالی مشکلات کے اپنی بجلی کی ادائیگی کر سکیں۔

اس اقدام سے نہ صرف سکولوں کے مالی مسائل حل ہوں گے بلکہ تعلیم کے معیار کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button