Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان : نامعلوم ٹرک سوئی گیس کا ٹاؤن بارڈر اسٹیشن توڑ گیا؛ سپلائی بند، شہری پریشان

جمعہ کی شب نامعلوم ٹرک نے قاسم بیلہ میں گارڈن ٹاون روڑ پر نصب ٹاؤن بارڈر اسٹیشن کوٹکر مار دی، جس سے پائپ ٹوٹ گئے اور گیس کی سپلائی بند ہوگئی، جس پورے علاقے کے مکین متاثر ہوئے۔
اس واقعہ کی اطلاع سوئی گیس حکام کو دی گئی، جس کی ٹیم نے دوپہرکو آکر سٹیشن کی مرمت کی اور شام چا ر بجے گیس کی سپلائی بحال کی۔



















