Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

انسپکٹر آف پاکستان ریلویز عامر نثار چوہدری کا دورہ ملتان

فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف پاکستان ریلویز عامر نثار چوہدری نے گزشتہ روز ملتان ڈویژن میں سالانہ انسپیکشن کی، جس کے دوران ملتان کینٹ سے سمہ سٹہ تک 115 کلومیٹر کے ریلوے سیکشن کا جامع معائنہ کیا گیا۔

انسپیکشن میں ملتان کینٹ اسٹیشن و C&W ڈپو، کلاس II انجینئرنگ لیول کراسنگ نمبر 49، RCC سلیب پل نمبر 319، کلاس II ٹریفک لیول کراسنگ نمبر 25، PWI شجاع آباد کا اسٹور، 1.52 ڈگری موڑ نمبر 1، P-way گینگ نمبر 30، گرڈر پل نمبر 153 (ایمپرَس برج)، بہاولپور اسٹیشن اور سمہ سٹہ اسٹیشن شامل تھے۔

مختلف مقامات پر فیلڈ ورک، ٹریک کنڈیشن، آپریشنل نظام اور انجینئرنگ اسٹرکچر کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا، جبکہ لودھراں سیکشن اور شجاع آباد میں کمزور کارکردگی پر متعلقہ اسٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی۔

بہاولپور اسٹیشن کی عمارت کے دورے کے دوران اسے مناسب ترمیم کے بعد کمرشلائز کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ سمہ سٹہ اسٹیشن پر ٹرین آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے مجموعی آپریشنل معاملات پر اظہارِ اطمینان کیا گیا۔

ملتان اسٹیشن پر کیرج اینڈ ویگن ڈپو میں ٹرین ایگزامینرز کا تکنیکی نالج چیک کیا گیا اور سٹور میں موجود پرزہ جات کا معائنہ بھی کیا گیا، انسپکٹر کے ہمراہ لاہور ہیڈکوارٹرز سے آئے اعلیٰ افسران—محمد یوسف ناصر خلیلی ،ارشادالحق شفقت جمال شاہد عباس، ڈاکٹر صدف بتول عثمان عبداللہ محمد جمشید، کاشف رشید یوسفانی اور عمران عظیم بھی شریک تھے جبکہ ڈی ایس ملتان افتخار حسین اور ڈویژنل افسران نے اپنے شعبہ جاتی امور پر بریفنگ دی۔

انسپیکشن کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو تعریفی اسناد اور انعامات بھی جاری کیے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button