میٹرک کے امتحانات 2026 کے شیڈول میں توسیع

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026ء کے شیڈول میں توسیع کا اعلان کردیا
بتایا گیا ہے کہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے ایس ایس سی (میٹرک) پہلا سالانہ امتحان 2026ء کے داخلہ شیڈول میں باقاعدہ توسیع کر دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرپرسن نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخیں بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، نئے شیڈول کے تحت میٹرک پارٹ ٹو کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ پہلے 27 نومبر مقرر تھی، جسے بڑھا کر 10 دسمبر 2025 کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈبل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی تاریخ 11 سے 23 دسمبر 2025 تک جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی تاریخ بڑھا کر 24 دسمبر 2025 سے 6 جنوری 2026 تک مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن تمام چیئرپرسنز، کنٹرولرز آف ایگزامینیشن اور متعلقہ افسران کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ طلباء کو بروقت آگاہی فراہم کی جاسکے اور داخلہ جمع کرانے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔




















