Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی تعلیم کے لیے جدید لیبز قائم کرنے کا آغاز

پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی تعلیم کے لیے جدید لیبز قائم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

اس پائلٹ پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ لاہور کے سرکاری اسکولوں میں شروع کیا گیا ہے، جہاں طلباء اب روایتی نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی، روبوٹس کی تیاری اور اے آئی کے بنیادی تصورات سے بھی آشنا ہو رہے ہیں۔

محکمہ سکولز کاکہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ثابت ہوتا ہے تو صوبے بھر کے اسکولوں میں ایسی ہی جدید لیبز قائم کی جائیں گی تاکہ سرکاری تعلیمی نظام کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے۔

اسٹیم لیب کی ماسٹر ٹرینر مریم فاطمہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو ایسے ہنر سکھانا ہے جو نہ صرف ان کی عملی زندگی میں کارآمد ہوں بلکہ ملک کی معیشت کو بھی مضبوط بنانے میں مدد دیں۔

ان جدید لیبز کی بدولت سرکاری اسکولوں کے طلبہ اب ٹیکنالوجی کی اس دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں جو مستقبل کی عالمی مارکیٹ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button