Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان : آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن پر ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیرِ اہتمام ’’نتائج پر مبنی تعلیم اور اس کے بنیادی عناصر‘ کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر فرح دیبا تربیتی سیشن کی فوکل پرسن تھیں۔

تربیتی پروگرام کا مقصد فیکلٹی ممبران اور شعبہ جات کے سربراہان میں طالبات پرتوجہ اور نتائج پر مبنی تعلیمی نظام کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس تربیتی سیشن میں 44 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں مختلف شعبوں کے سربراہان، سینئر فیکلٹی ممبرز اور کوالٹی انہاسمنٹ کا عملہ شامل تھا۔

مہمانِ خصوصی، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرکلثوم پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان اپنے تمام تعلیمی پروگراموں میں آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کے اصولوں کو مزید مضبوطی سے اپنائے گی اور عالمی معیار کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

ڈاکٹر صادق حسین نے آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کے بنیادی فلسفے، اہمیت اور مقاصد پر تفصیلی اور معلوماتی لیکچر دیا۔ انہوں نے تدریسی عمل کے روایتی ماڈل سے طالبا ت کو توجہ کرنےکی طرف منتقلی اصولوں کے تحت تشکیل، نصاب کی ترتیب، تدریسی حکمت عملیوں اور اسیسمنٹ کو مطلوبہ نتائج کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر جامع رہنمائی فراہم کی، انہوں نے براہِ راست اور بالواسطہ اسیسمنٹ کے طریقہ کار، نتائج کے حصول کے تجزیے، کنٹینیوس کوالٹی امپروومنٹ سائیکل اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن اور پاکستان ہائیر ایجوکیشن کی ایکریڈیشن ضروریات پر بھی روشنی ڈالی۔

تربیتی سیشن میں شرکاء کو کے عملی نفاذ کے لیے اہم مہارتیں فراہم کی گئیں، آخری سیشن کے بعد شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button