ٹوکیو اولمپکس: ارشد ندیم جیولن تھرو کےفائنل میں پہنچنے میں کامیاب

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نےجیولن تھرو کےفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،ارشد ندیم نے 85.16میٹر تھرو کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے ،جبکہ جیولن تھرو کا فائنل سات اگست کھیلا جائیگا۔
صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کی ٹوکیو اولمپکس فائنل میں پہنچنے پر ارشد ندیم مبارکباد، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ آپ محنت اور لگن سے کام کریں اللہ آپ کو کامیاب کرے گا، پوری قوم سے ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل ہے ۔
میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنھوں نے کسی ’انویٹیشن کوٹے‘ یا وائلڈ کارڈ کے بجائے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔
ارشد ندیم نے سنہ 2019 میں نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں 86 اعشاریہ 29 میٹرز دور نیزہ پھینک کر نہ صرف ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا، بلکہ اس کارکردگی کے بل پر وہ براہ راست ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے تھے۔
ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے قریب واقع گاؤں چک نمبر 101-15 ایل سے ہے۔ ان کے والد راج مستری ہیں۔



















