پروفیسر ڈاکٹر جی آر پاشا سپرد خاک کردئیے گئے

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ شماریات کے سابق چیئرمین، ممتاز ماہرِ تعلیم اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر جی آر پاشا جو سوموار کی شب انتقال کر گئے تھے، ان کی نماز جنازہ گذشتہ رات زکریا یونیورسٹی کی ہاوسنگ کالونی میں ادا کی گئی، جس میں اہلِ خانہ، رشتہ داروں، جامعہ کے اساتذہ، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
ڈاکٹر جی آر پاشا بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ شماریات سے طویل عرصہ وابستہ رہے اور بطور چیئرمین انہوں نے شعبے کی علمی و تحقیقی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، وہ معروف ماہرِ تعلیم ڈائریکٹر آئی بی ایف ڈاکٹر تسمان پاشا کے والد تھے۔
مرحوم کی وفات پر جامعہ کے اساتذہ، ملازمین اور طلباء نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔




















