Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

یوم آزادی آرچری چیمپئن شپ : ملتان ڈویژن کے ٹرائلز مکمل

پنجاب انٹر ڈویژن مرد و خواتین، یوم آزادی آرچری چیمپئن شپ کے سلسلے میں ملتان ڈویژن کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ۔
یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں مری میں منعقد ہونے والی انٹر ڈویژن آرچری چیمپئن شپ کے لئے ملتان ڈویژن کی مرد اور خواتین پر مشتمل آرچری ٹیم کا انتخاب مکمل ہوگیا ۔
اس موقع پر ڈویژنل اسپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم۔عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کے ہمراہ عابدہ خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان گلزار پاشا ، تنویر ، نعیم خالد، جبکہ ڈویژنل کوچز شائستہ قیصر ، عدنان، شاہد لطیف ، ناصر حسین ، بھی موجودتھے ۔
ان ٹرائلز میں ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔
جن خواتین اور مرد کھلاڑیوں کو ان ٹرائلز کے بعد منتخب کیا گیا، ان میں شائستہ کرن خانیوال۔حبا عائشہ ملتان، فائزہ لاریب ملتان، جبکہ مرد کھلاڑیوں میں شفاعت رسول خانیوال، مرسلین وہاڑی، اور عثمان خانیوال شامل ہیں۔
یہ کھلاڑی مری میں ہونے والی انٹر ڈویژن یوم آزادی آرچری چیمپئن شپ میں ملتان ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button