Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"انٹرنیشنل ورکشاپ آن ڈیجیٹل میڈیا لٹریسی اینڈ فلم ایگزیبیشن” اختتام پذیر

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام “انٹرنیشنل ورکشاپ آن ڈیجیٹل میڈیا لٹریسی اینڈ فلم ایگزیبیشن” کے دوسرے روز بھی تخلیقی سرگرمیوں، ماہرین کے خصوصی لیکچرز اور طلبات کی تیار کردہ ڈاکومنٹریز و شارٹ فلموں کی نمائش کا سلسلہ بھرپور طریقے سے جاری رہا۔

ورکشاپ کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں، تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر ثمینہ اختر، اساتذہ اور طالبات نےشرکت کی۔

ورکشاپ کی فوکل پرسن ڈاکٹر دیبا شہوار جبکہ کوآرڈینیٹر لیکچرر مس سعدیہ طالب اور آمنہ فضیل تھیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر اور رجسٹرار نے منتظمین اور مہمان مقررین میں اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کیں، اختتامی کلمات میں ڈاکٹر دیبہ شہوار نے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف طلبات کی ڈیجیٹل مہارتیں بڑھاتے ہیں بلکہ انہیں جدید میڈیا کی دنیا میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار بھی کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button