Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان عزاداری کونسل کے وفد کی آر پی او ملتان سے ملاقات

پاکستان عزاداری کونسل کے نمائندہ وفد نے علامہ سید مجاہد عباس گردیزی مرکزی صدر کی زیر قیادت آر پی او ملتان آغا خرم شاہ سے ان کے دفتر میں محرم الحرام کے حوالے سے ملاقات کی، وفد نے آر پی او ملتان آغا خرم شاہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
صدر پاکستان عزاداری کونسل علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے آر پی او ملتان کو ملتان ڈویژن میں پاکستان عزاداری کونسل کے حوالے سے جاری ہم آہنگی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا، اس موقع پر کوآرڈینیٹر سنٹرل سید حسنین بخاری نے محرم الحرام 2021 کی تیاری کے سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگز اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔
علامہ غلام مصطفی خان سٹی صدر ملتان پاکستان عزاداری کونسل نے مجالس پر ہونے والی ایف آئی آر کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔
لیگل ایڈوائزر پاکستان عزاداری کونسل سید اقبال مہدی زیدی نے کورٹ میں ہونے والے کیسوں کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کی، جبکہ علامہ انجینئر کاشف حیدری اور علامہ عبدالحنان حیدری نے ہم آہنگی کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ اور دوروں کی تفصیل پیش کی۔
پیر عبید صدرپوری اور دیگر ممبران نے حالیہ وبا کے حوالے سے جاری پالیسیوں اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
آر پی او ملتان نے تمام وفد کی تجاویز کو سراہا، اور اس پر ہرممکن عمل درآمد کروانے اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
پاکستان عزاداری کونسل کا مرکزی وفد صدر پاکستان عزاداری کونسل سید مجاہد عباس گردیزی کی قیادت میں اب جنوبی پنجاب کے تمام ڈویژن میں ڈی پی اوز کے ساتھ کل سے ملاقاتیں شروع کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button