Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول ٹیچرز انٹرنیز کے آرڈرز آج جاری ہونے کا امکان

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ساڑھے تیرہ ہزار سے زائدسکول ٹیچرز انٹرنز کے اپوائنٹمنٹ آرڈرز آج جاری کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کی اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی گئی، جس میں ریکروٹمنٹ لیٹرز کے اجرا کے طریقۂ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔
محکمہ کے مطابق ایس ٹی آئیز کے اپوائنٹمنٹ لیٹرز متعلقہ سکولوں کے سربراہان خود جاری کریں گے، جبکہ سکول ہی اپوائنٹنگ اتھارٹی ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف بھرتی کے عمل میں شفافیت آئے گی بلکہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی بھی فوری طور پر پوری ہو سکے گی، جس سے تعلیمی سرگرمیاں مزید بہتر انداز میں جاری رہیں گی۔




















