Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کے کانووکیشن کی صدارت علی قاسم گیلانی کریں گے

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا چوتھا کانووکیشن 23دسمبر کو ہوگا ، علی قاسم گیلانی صدارت کریں گے۔

بتایاگیا ہے کہ گورنر سیکرٹریٹ پنجاب نے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان کے چوتھے کانووکیشن کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق گورنر پنجاب و چانسلر نے قومی اسمبلی کے رکن سید علی قاسم گیلانی کو اپنی جانب سے یونیورسٹی کے چوتھے کانووکیشن کی صدارت کے لیے نامزد کر دیا ہے، یہ نامزدگی محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان ایکٹ 2013 کے سیکشن 8(2) کے تحت کی گئی ہے ۔

گورنر سیکرٹریٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں ضروری انتظامی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button