Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نور شہباز کی آل پاکستان سطح کے ادبی مقابلوں میں شاندار کامیابی

زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبۂ اردو کے طالب علم نور شہباز نے آل پاکستان سطح کے ادبی مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی اور شعبۂ اردو کا نام روشن کر دیا۔

تفصیل کے مطابق نور شہباز نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے آل پاکستان ادبی مقابلے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بیت بازی کے مقابلے میں پہلی جبکہ سو لفظی کہانی کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس کامیابی پر شعبۂ اردو میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، چیئرپرسن شعبۂ اردو پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ کوکب نے طالب علم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شعبۂ اردو طلبہ کی ادبی، فکری اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ہمہ جہت تربیت فراہم کر رہا ہے، جس کے مثبت نتائج قومی سطح کے مقابلوں میں سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نور شہباز کی کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک مثال اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

ڈاکٹر فرزانہ کوکب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شعبۂ اردو آئندہ بھی طلبہ کو تحقیقی اور تخلیقی سرگرمیوں میں بھرپور مواقع فراہم کرتا رہے گا تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔

اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے بھی نور شہباز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button