Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بہترین سہولیات کی فراہمی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا جاسکتا ہے : راشد ارشاد خان

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بہترین سہولیات کی فراہمی سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کااظہار راشد ارشاد حسین ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویپلمنٹ اتھارٹی ملتان نے سپورٹس کمپلیکس ملتان میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی درخواست پر سکواش کورٹ کی رینوویشن کے بعد اس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر ڈویژنل کوچز مرزا عدنان ناصر حسین انیس خان و دگر منتظمین و کھللاڑی اسکواش بھی موجود تھے۔

عدنان نعیم نے بتایا کہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی طور پر ملتان میں سکواش کورٹ کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے وسط میں جدید سہولیات سے آراستہ سکواش کورٹ تعمیر کرکے ملتان میں سکواش کے شوقین کھلاڑیوں کو تحفہ دیا تھا جس کی رینوویشن کے لیے ہم نے راشد ارشاد حسین ڈی جی ایم ڈی اے ملتان سے خصوصی درخواست کی تھی جس پر انہوں نے کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری درخواست پر اس کی تزین و آرائش کا کام کروایا جس کی تکمیل کے بعد انہی کے ہاتھوں سکواش کورٹ میں کھیلنے کا آج باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے۔

مہمان خصوصی راشد ارشاد حسین نے کہاکہ سکواش کا کھیل ہر عمر کے لوگوں کا پسندیدہ ہے اس سے آپ اپنے آپ کو فٹ رکھ سکتے ہیں، آج کل کی مصروف زندگی میں اس طرح کے کھیل آپ کو جسمانی اورذہنی طور پر بھی مظبوط رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی درخواست پر سکواش کورٹ کی تزین و آرائش کا کام کروایا اور میں امید کرتاہوں کہ مستقبل میں ملتان سے بھی سکواش کے کھلاڑی نیشنل اور انٹر نیشنل سطح پر اپنے خطہ کا نام روشن کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button