Breaking NewsSportsتازہ ترین
نیشنل گیمز میں شاندار کاکردگی دکھانےوالی پنجاب کی ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے 35ویں نیشنل گیمز میں 37 سال بعد پنجاب کی شاندار فتح پر 126 میڈلسٹ کھلاڑیوں کے اعزاز میں شاندار تقریب اور کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر کھیل نےانعامات کا اعلان کیا اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضل چوہدری، سابق سیکرٹری مظفر خان سیال اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
اس موقع پر انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے مزید انعامات، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت عالمی معیار کے سپورٹس کمپلیکس اور جنوبی و شمالی پنجاب کی سپورٹس اسکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔


















