سرکاری سکولوں میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کے کنٹریکٹ ختم، کیس میں اہم پیش رفت

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) ایلیمنٹری پنجاب نے صوبہ بھر میں تعینات اسکول گارڈز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق سال 2015-16 میں بھرتی کیے گئے تمام اسکول گارڈز کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز) کو 24 گھنٹوں کے اندر مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈی پی آئی ایلیمنٹری نے واضح کیا ہے کہ اسکول گارڈز کا ڈیٹا واٹس ایپ گروپس کے ذریعے فوری طور پر ارسال کیا جائے، جبکہ ڈویژنل ڈائریکٹرز کو بھی اضلاع سے ڈیٹا اکٹھا کر کے بروقت ارسال کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام کو اسکول گارڈز کے کنٹریکٹ سے متعلق آئندہ فیصلوں کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اس سے قبل ان تمام سیکورٹی گارڈز کو فوری طورپر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے




















