Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے 17 سو طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

زکریا یونیورسٹی ملتان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 1700 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے علاوہ لودھراں اور وہاڑی کیمپس کے طلبہ بھی شامل تھے۔

لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا افتتاح وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے لیپ ٹاپ کے مثبت اور تعلیمی استعمال پر زور دیا اور حکومتِ پنجاب کے اس اقدام کو نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ لیپ ٹاپ کو تعلیم، تحقیق اور جدید علمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بروئے کار لائیں۔ وائس چانسلر نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد بھی پیش کی۔

تقریب کے دوران طلبہ نے لیپ ٹاپ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ لیپ ٹاپ کی شفاف اور منظم تقسیم کے لیے 15 کاؤنٹرز قائم کیے گئے تھے جہاں ویریفیکیشن کے بعد طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر لیپ ٹاپ اسکیم کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر طاہر محمود اور ڈائریکٹر آئی ٹی مظفر حمید بھی موجود تھے جنہوں نے تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button