جامعہ زکریا : سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر میں ٹریفک سیفٹی آگاہی سیمینار

جامعہ زکریا شعبہ سرائیکی سٹڈی ایریا میں انرویل کلب ملتان مڈٹاؤن کی جانب سے ٹریفک و روڈ سیفٹی آگہی سیمینار کا انعقاد طلباء کو روڈ سیفٹی پر آگہی دی گئی۔
اس سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر انرویل مڈٹاؤن حنا چغتائی نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگہی حاصل کرکے ان پر عمل کرنے میں ہی ہماری بہتری ہے زندگی قیمتی اور اللہ کی جانب سے نعمت ہے ۔
سکول کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹریفک قوانین سے آگہی وقت کی ضرورت ہے تاکہ بڑھتے ہوئے حادثات سے بچا جا سکے۔
ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن سیکٹر سے سہیل احمدنے کہا کہ روزآنہ حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں مرنیوالا ان پڑھ یا پڑھا لکھا یا والدین کا اکلوتا بچہ اور اکلوتا کمانے والاہوتا ہے، ایسے میں انکے والدین اور خاندان پر جو بیتی ہے اسے کوئی محسوس نہیں کر سکتا، ون ویلنگ کے باعث اموات کاش کا لفظ استعمال کرنے سے پہلے ہی ہم احتیاط کرلیں پیدل چلنے والا بھی سڑک کنارے چلنے سے گریز کرے، ٹریفک قوانین سب کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دو ماہ میں بھاری جرمانوں کی وجہ سے کوئی بڑا ایکسیڈنٹ نہیں ہوا ہم آج جرمانوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کر رہے ہیں۔
سیمینار سے سلیمان بٹ،فراز اسلم،کاظم گجانی، پروفیسر ڈاکٹر حافظ فیاض نائچ نے بھی خطاب کیا، سیمینار میں شمیم منور، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عارف رجوانہ نے بھی شرکت کی، مہمانوں میں صدر حنا چغتائی نے یادگار سوینئر بھی پیش کیئے۔




















