Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجز کے اساتذہ کی پرموشن کے لئے ٹریننگ کا کل سے آغاز، مزید 45 لیکچرارز کو شامل کر لیا گیا

مزید مرد لیکچررز کو پروموشن لنکڈ ٹریننگ (PLT) کے شیڈول میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے سنیارٹی نمبر 1 سے 600 تک کے لیکچررز کو پی ایل ٹی میں شامل کیا گیا تھا، تاہم اب مزید 45 لیکچررز کو شامل کرتے ہوئے اس کا دائرہ سنیارٹی نمبر 645 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ملپی پی ایل اے کے صدر نے شامل ہونے والے لیکچررز سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے شناختی کارڈ نمبرز، موبائل نمبرز، ای میل ایڈریس اور موجودہ تعیناتی کے اسٹیشن کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ ٹریننگ سے متعلق امور بروقت مکمل کیے جا سکیں۔
گریڈ 18 کے مرد و خواتین افسران گریڈ 19 میں ترقی پا چکے ہیں جبکہ گریڈ 20 میں ترقی پانے والے 145 افسران اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

اسی طرح سنیارٹی نمبر 1 سے 136 تک کے مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز بھی ترقی کی پائپ لائن میں شامل ہیں اور توقع ہے کہ جنوری 2026 میں ان کی ترقی کا باقاعدہ اعلان سامنے آئے گا۔

ان ترقیوں کے نتیجے میں گریڈ 18 اور گریڈ 17 میں سینکڑوں آسامیاں خالی ہو چکی ہیں یا آئندہ دنوں میں خالی ہونے جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیکچررز (مرد و خواتین) اور اسسٹنٹ پروفیسرز کے لیے پروموشن لنکڈ ٹریننگ کا آغاز 22 دسمبر 2025 سے ہو رہا ہے۔

یہ آن لائن ٹریننگ لیکچررز کے لیے پندرہ روز جبکہ اسسٹنٹ پروفیسرز کے لیے ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button