Breaking NewsNationalتازہ ترین
موسمی صورتحال کے پیش نظر پی پی ایس سی امتحانات سے متعلق ہدایت نامہ جاری

بتایا گیا ہے کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھرتیوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا گیا، سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر کے امتحان میں 20 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کرینگے، امیدواروں سے جنرل نالج اور انگلش مضمون کا پیپر لیا جائے گا۔
مختلف محکموں میں جونیئر کلر کی اسامیوں کے امتحانات بھی پی پی ایس سی کے تحت منعقد، موسمی صورتحال ،دھند کے باعث امیدواروں کو امتحانی مراکز پر بروقت پہنچنے کی ہدایت کی گئی یے۔
پی پی ایس سی حکام کے مطابق امیدوار امتحان سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پر پہنچ سکتے ہیں، امتحانات میں امیدواروں کو کوئی اضافی وقت نہیں دیا جائے گا۔
چیئرمین پی پی ایس سی کی امتحانی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی، تحریری امتحانات لاہور سمیت پنجاب کی 7ڈویژنز میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔




















