ورلڈ فشریز ڈے کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ اف زوالوجی کے زیر اہتمام ورلڈ فشریز ڈے کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کا بنیادی مقصد صحت مند سمندری ماحولیاتی حیاتیات نظام اور پائیدار مچھلی کے ذخائر کے بارے میں اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے اس بات پر زور دیا کہ مچھلی مستقبل کا بہترین پروٹین کا ذریعہ ہے نہایت معیاری آسانی سے ہضم ہونے والی غذا اور ضروری امائنو ایسڈ سے بھرپور ہے۔انہوں نے اس عمل پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں فی کس مچھلی کا استعمال نہایت کم ہے اور ہمیں اجتماعی کوششوں کے ذریعے مچھلی کو گھریلو غذا کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔
ڈائریکٹر فشریز ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر ریاض الدین قریشی اور ڈاکٹر ناہید بانو نے فشریز اور ماحولیات کے حوالے سے مزید اس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر بچوں نے خاکے پیش کرنے کے علاوہ ماڈلز بھی تیار کیے جو سب کی توجہ کا مرکز تھے۔طلبہ و طالبات کی کاوشوں کو خوب سراہا گیا۔
تقریب کے اختتام پر آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا مقصد پانی کے اندر زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔




















