پاکستان فٹبال پریمئرلیگ 14 اگست سے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں کھیلی جائے گی

پاکستان فٹبال پریمئیر لیگ 14 اگست سے قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں فلڈ لائٹ کھیلی جائیگی، ایونٹ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اشفاق گروپ کے سربراہ پی ایف ایف کے سنئیر نائب صدر وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، اور ارکان سے ایونٹز کے بارے تجاویز وصول کیں۔
اس موقع پر انہوں نے کیا کہ ایونٹ کو کامیاب اور یادگار بنانے کے کئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے کرونا زدہ ماحول میں شھریوں کو صاف ستھری تفریح فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ کھیل کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ قاسم باغ اسٹیڈیم کو جدید ٹیکنالوجی سے مزین دنیا کا خوبصورت سٹیڈیم بنایا جائیگا۔
اس موقع پر ملک عامرڈوگر، میاں جاوید قریشی، رانا باقرعلی، نویداکرم، عارف محمود، شفقت دحمان، شیخ مقیم احمد، اطہرعلی، نویدقریشی، رانا مدثر، صابرمنورقریشی، اسلان گولڈ، زیشان قریشی اور ڈاکٹر شاھد و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔



















