Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تنخواہوں اور تعلیمی قابلیت کا قانون نافذ

پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹوز مینجمنٹ اتھارٹی نے نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تنخواہوں اور تعلیمی اہلیت سے متعلق ایک اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں پیما کے زیرِ انتظام اور رجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کے لیے کم از کم تعلیمی اہلیت اور تنخواہ کا تعین کر دیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد لازم ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نجی تعلیمی ادارے اس امر کے پابند ہوں گے کہ وہ اساتذہ کی تقرری کے وقت کم از کم بی اے بی ایس سی یا اس کے مساوی ڈگری کو یقینی بنائیں بغیر مطلوبہ تعلیمی اہلیت کے کسی بھی فرد کو تدریسی فرائض سونپنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس اقدام کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور طلباء کو معیاری تدریسی ماحول فراہم کرنا ہے۔

اساتذہ کی تنخواہوں کا تعین حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جائے گا، تمام نجی تعلیمی ادارے اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ اساتذہ کو مقررہ کم از کم تنخواہ ادا کریں اور تنخواہوں کی ادائیگی شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائے اساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر ریکارڈ PEIMA-TIS (Teacher Information System) میں درج کرنا لازم ہوگا۔

کسی بھی تعلیمی ادارے کو اجازت نہیں ہوگی کہ وہ غیر رجسٹرڈ یا غیر مستند اساتذہ سے تدریسی خدمات حاصل کرے ایسے تعلیمی ادارے جو ان ہدایات پر عملدرآمد نہیں کریں گے، ان کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں جرمانہ، رجسٹریشن کی معطلی یا منسوخی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

پیماحکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا بنیادی مقصد نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے حقوق کا تحفظ، تعلیمی معیار کی بہتری اور تعلیمی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے تمام نجی اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button