Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کے الیکشن میں ووٹ میرٹ پر دینے کی تجویز منظر عام پر آگئی

زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین کے سینئر ایگزیکٹو ممبر خرم عظیم نے کہا کہ ملازمین اس مرتبہ ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر دیں، نہ کہ شخصیات یا گروپ بندی کی بنیاد پر انہوں نے زور دیا کہ بلاوجہ ایک دوسرے کو برا بھلا کہنا بند کیا جائے اور ذہنی غلامی سے نکل کر حقیقت کا سامنا کیا جائے، کیونکہ محض رونا دھونا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

خرم عظیم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تمام گروپوں میں اکثریت ایسے امیدواروں کی ہے جو الیکشن صرف اس لیے لڑتے ہیں تاکہ انہیں ڈیوٹی نہ کرنی پڑے یہ رجحان نہ صرف جیتنے والوں بلکہ ہارنے والوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے، جو کامیابی یا ناکامی کے باوجود اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرتے۔

انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے بے لوث، باکردار اور بے داغ افراد کو ووٹ دیں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات اگرچہ پرانی ہے، مگر حقیقت اور سچ یہی ہے۔

ان خیالات پر بعض سینئر رہنماؤں نے برہمی کا اظہار کیا، تاہم خرم عظیم نے واضح کیا کہ حق اور سچ بیان کرنا ناگزیر ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button