Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا

یوم شہداء پولیس،14 کروڑ سے زائد امداد کا اعلان

ریجنل پولیس آفیسر ملتان سید خرم علی نے 4 اگست 2021ء یوم شہداء پولیس کے حوالے سے پولیس لائن میں شہداء پولیس کی یاد گار پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ، SSP آپریشنز شائستہ ندیم، SPہیڈکواٹر میڈیم طلعت حبیب، ADIGمیڈیم سعدیہ سعید، پی ایس او ٹو آر پی او محمد یوسف بھٹی ودیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
انہوں نے ملتان ریجن پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا، اور کہا کہ آج کا دن ملتان ریجن پولیس کے ان شہداء کے نام ہے، جنہوں نے فرض شناسی و بہادری سے قانون کی بالا دستی اور جرائم کی سرکوبی کی خاطر اپنی جانو ں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملتان ریجن پولیس کے شہداء پولیس محکمے کے ماتھے کا جھو مر ہیں، جنہوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانیں قر بان کیں ان شہیدوں کے پاک خون کا قرض ہمارے ذمے ہے ، اور ہم ان کی قربانیوں کو کسی صورت نہیں بھو لیں گے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ اور آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کی پولیس شہداء کے بارے میں واضح ہدایت ہیں کہ شہید پیکج کے مطابق کنسٹیبل سے ہیڈ کنسٹیبل رینک کے شہداء کے وارثان کی مالی امداد کیلئے 2کروڑ35لاکھ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر رینک وارثان کیلئے 3 کروڑ جبکہ انسپکٹر سے DSP کے رینک کے شہداء کیلئے وارثان کو 4 کروڑ روپے، SP اور SSP کے وار ثان کیلئے 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کردیا گیا۔
جبکہ کنسٹیبل سے سب انسپکٹر رینک کے شہداء کے بچوں کو تعلیمی قابلیت کے مطابق بطور جونئیر کلرک، کنسٹیبل، وائرلیس آپریٹر یا درجہ چہارم میں بھرتی کیا جائے گا، جبکہ انسپکٹر یا اس سے اوپر کے رینک کے شہداء کے بچوں کو تعلیمی قابلیت کے مطابق سب انسپکٹر یا اسسٹنٹ بھرتی کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button