Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتی: انٹرویو سوموار سے شروع ہوں گے

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر کی اسامیوں کے لیےانٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 104 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ساہیوال ڈویژن سے 10، فیصل آباد ڈویژن سے 13، گوجرانوالہ ڈویژن سے 13، لاہور ڈویژن سے 24، راولپنڈی ڈویژن سے 14، ملتان ڈویژن سے 6، ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے 12 جبکہ بہاولپور ڈویژن سے 12 امیدواران کو انٹرویوز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

یہ انٹرویوز 29 سے 31 دسمبر 2025 تک بروز پیر سے بدھ ہیڈ آفس میں منعقد ہوں گے، ذرائع کے مطابق ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر کی آسامیوں کے لیے اہل قرار پانے والے تمام 104 امیدواران کو انفرادی کال لیٹرز ارسال کر دیے گئے ہیں، جن میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ امیدوار اپنے تدریسی، انتظامی اور کارکردگی سے متعلق تمام مطلوبہ دستاویزات انٹرویو کے وقت اصل صورت میں ہمراہ لائیں۔

کال لیٹرز میں مزید کہا گیا ہے کہ اہلیت کے معیار کو جانچنے کے لیے اکیڈمک سرٹیفکیٹس، انتظامی تجربے کے شواہد اور گزشتہ تین برسوں کے تعلیمی نتائج سمیت وہ تمام دستاویزات لازمی پیش کی جائیں گی جن کی نقول پہلے مرحلے میں جمع کروائی جا چکی ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن حکام کے مطابق انٹرویو کا یہ مرحلہ بھرتی کے عمل کا آخری اور فیصلہ کن مرحلہ ہے، جس کے بعد کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button