Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آٹھویں جماعت سے بی ایس سطح تک کے طلباء کے لیے کیرئیر کونسلنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے ملتان سمیت ملک بھر میں آٹھویں جماعت سے بی ایس سطح تک کے طلبہ کے لیے کیریئر کونسلنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت طلبہ کو باقاعدہ کیریئر گائیڈنس سروسز فراہم کی جائیں گی، جبکہ پیشہ ورانہ کونسلنگ خدمات کی فراہمی کے لیے متعلقہ کمپنیوں کے کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

پروگرام کے دوران نفسیاتی اور تشخیصی ٹولز کے ذریعے طلبہ کی دلچسپیوں اور صلاحیتوں کی شناخت کی جائے گی، تاکہ انہیں اپنی قابلیت کے مطابق تعلیمی اور پیشہ ورانہ راستے اختیار کرنے میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو اعلیٰ تعلیم، ملکی و غیر ملکی وظائف اور تکنیکی و پیشہ ورانہ کیریئر کے مواقع سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق کیریئر کونسلنگ کی یہ خدمات دو سال کے عرصے میں مرحلہ وار فراہم کی جائیں گی، جبکہ اس منصوبے کی مؤثر عمل درآمد کے لیے ایف ڈی ای کے ماسٹر ٹرینرز کے ایک گروپ کو بھی خصوصی تربیت دی جائے گی۔

پروگرام کا مقصد طلبہ کو بروقت اور درست رہنمائی فراہم کر کے تعلیمی و پیشہ ورانہ فیصلوں میں معاونت کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button