پنجاب حکومت خواتین کو با اختیار بنانے اور گھریلو تشدد روکنے کےلئے اقدام کررہی ہے :آ شفہ ریاض

صوبائی وزیر وویمن ڈو یلپمنٹ پنجاب آ شفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پنجا ب حکو مت خو اتین کو با اختیار بنانے اورگھریلو تشدد سمیت ہر قسم کے تشدد سے محفوظ رکھنے کےلئے تمام ممکنہ اقداما ت کررہی ہے ۔
یہ با ت انہو ں نے خواتین یو نیو رسٹی متی تل ملتان اور مر کز انسداد تشدد بر ائے خو اتین ملتا ن میں ڈے کئیر سنٹر ز کے افتتاح کے مو قع پر کہی ،اس موقع پر صوبائی سیکر ٹر ی پنجاب وویمن ڈویلپمنٹ عنبرین ر ضا بھی ان کے ہمر اہ تھیں ۔
اس موقع پروائس چا نسلر خو اتین یونیورسٹی ملتان عظمیٰ قر یشی اور صوبا ئی سیکر ٹر ی وویمن ڈویلپمنٹ عنبرین ر ضا نے خو اتین یونیو رسٹی میں وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیا م کے لئے ایک ایم او یو پر دستخط کئے ۔
اس موقع پر تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے صو بائی و زیر نے کہا کہ سنٹر کے قیا م سے طالبا ت کو ویب ڈیزائنگ ، رپورٹ رائٹنگ، انٹرویو کی تیا ر ی سمیت کئی مہارتیں سکھا ئی جا ئیں گی تا کہ وہ تعلیمی میدا ن کے سا تھ عملی زند گی میں بہتر ین کا ر کرد گی دکھا سکے۔
صو با ئی وزیر نے کہا کہ خو اتین کو با اختیا ر بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کر نا پی ٹی آ ئی حکو مت کی ترجیح ہے، انہو ں نے کہاکہ خو اتین کو عملی زند گی میں متحرک اور فعا ل کر دار ادا کر نے کےلئے تعلیم کے ساتھ سا تھ خود اعتمادی کی بھی بے حد ضرور ت ہے، اور اس سلسلے میں وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیا م عمل میں لا یا جا رہا ہے
بعد ازا ں صو با ئی و زیر نے خو اتین یونیو رسٹی میں ڈ یٹا سنٹر کا بھی افتتا ح کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ڈ یٹا سنٹر کے قیا م سے یو نیو رسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالو جی کے بہتر اور مو ئثر استعما ل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ترقی کی منازل طے کررہی ہے ،کوالٹی کے ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ انفراسٹکچر کو بھی مضبوط بنایا جارہا ہے جس میں حکومت کی نے بھرپور مدد کی ہے یونیورسٹی کو ڈے کیئر سنٹر کی ضرورت تھی کیونکہ ہماری فیکلٹی ممبران اور سٹاف کو اپنے بچوں کےلئے ایک ایسی جگہ کی ضرورت تھی جہاں وہ بے خوف خطر ان کو چھوڑ سکیں یہ سب منسٹر آشفہ کی مددکے بغیر ممکن نہیں تھا انہوں نے ایک عورت کے مسائل کو سمجھتے ہوئے یونیورسٹی کوایک بڑا ڈے کیئر سنٹر دیا، جس کےلئے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کوجدید تقاضوں سے ہم آھنگ کرنےکےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں سمارٹ کیمپس اینڈ ڈیٹا کیمپس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں کیمپس کو آئی ٹی حب بنایا جائے گا۔
وائس چانسلر نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام اس خطے کی خواتین کےلئے بڑا انعام ہوگا، اس سنٹر سے طالبات کو اپنے کیئریر بنانے میں مدد ملے گی یونیورسٹی اس پراجیکٹ کی میزبانی کےلئے تیار ہے اور سنٹر کےلئے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی، وائس چانسلر نے کہا یونیورسٹی نے اپنی فیکلٹی کو بڑھانے کافیصلہ کیا ہے جس کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں، اور اس بھر تی میں میرٹ کو یقینی بنانےکےلئے نئی بھرتی پالیسی بھی منظور کرلی گئی ہے۔
کوالٹی ایجوکیشن کے بعد میرٹ اس یونیورسٹی کا طرہ امتیاز ہے ۔ ،صو با ئی و زیر آ شفہ ریا ض فتیا نہ نے خواتین یو نیو رسٹی اور انسد اد تشدد مر کز بر ائے خو اتین ملتا ن میں ڈ ے کئیر سنٹر زکا بھی افتتا ح کیا ۔
اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ پنجا ب حکو مت نے ملازمت پیشہ خواتین کی مدد کےلئے کا م کر نے کے مقامات پرڈ ے کئیر سنٹرز بنا نے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،اس سلسلے میں پنجا ب حکومت نے 4 سو ملین کی رقم مختص کی ہے جس کے ذریعے صو بے بھر میں 146 ڈ ے سنٹر ز کا م کررہے ہیں جبکہ مزید 67 ڈ ے کئیر سنٹرز کے قیا م کے فنڈز جا ری کئے جا چکے ہیں۔صو با ئی و زیرڈ ے کئیر سنٹرز میں موجود بچو ں سے گھل مل گئیں اور ان میں تحا ئف بھی تقسیم کئے۔




















