ملتان ایجوکیشن بورڈ ساڑھے تین کروڑ کا فرنیچر اور سپورٹس کا سامان خریدے گا

تعلیمی بورڈ ملتان نے اپنی دفتری و امتحانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اشیاء کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے باضابطہ طور پر درخواستیں بھی طلب کرلی گئیں ہیں۔
جاری کردہ ٹینڈر کے مطابق اندازاً تخمینہ لاگت تین کروڑ 72 لاکھ 35 ہزار 206 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ٹینڈر میں دیے گئے نرخ 90 ایم (نوے ماہ) کے لیے قابلِ تصور ہوں گے۔
بورڈ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تمام حصہ لینے والی فرمیں اپنی تازہ بینک گارنٹی/کال ڈیپازٹ مقررہ شرائط کے مطابق ارسال کریں گی، بصورتِ دیگر ٹینڈر ناقابلِ قبول قرار دیا جائے گا۔
ٹینڈر کے تحت 6 ہزار امتحانی کرسیوں، کمپیوٹر اسکرینز، کمپیوٹر اسکین سسٹمز، اسٹیشنری، اسپورٹس و جمناسٹک آئٹمز، انورٹرز اور بیٹریوں سمیت جنرل و متفرق اشیاء کی خریداری کی جائے گی۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق یہ خریداری امتحانی نظام، دفتری امور اور طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کی جا رہی ہے۔



















