Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان سمیت پنجاب بھر کے سکولوں کو چار ارب سے زائد نان سیلری بجٹ جاری

صوبے بھر کے اضلاع کے سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں مجموعی طور پر 4 ارب 8 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دیے ہیں، یہ فنڈز سرکاری تعلیمی اداروں کے غیر تنخواہی اخراجات، انتظامی ضروریات، سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کو 7 کروڑ 95 لاکھ 11 ہزار 859 روپے، بہاول نگر کو 14 کروڑ 8 لاکھ 65 ہزار 92 روپے، بہاولپور کو 12 کروڑ 55 لاکھ 63 ہزار 254 روپے، بھکر کو 11 کروڑ 56 لاکھ 99 ہزار 841 روپے، چکوال کو 8 کروڑ 58 لاکھ 2 ہزار 63 روپے، چنیوٹ کو 7 کروڑ 98 لاکھ 9 ہزار 509 روپے دیئے گئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان کے لئے 11 کروڑ 2 لاکھ 6 ہزار 744 روپے، فیصل آباد کو 22 کروڑ 70 لاکھ 30 ہزار 158 روپے، گوجرانوالہ کو 14 کروڑ 33 لاکھ 15 ہزار 927 روپے، گجرات کو 11 کروڑ 72 لاکھ 45 ہزار 824 روپے، حافظ آباد کو 5 کروڑ 30 لاکھ 21 ہزار 590 روپے، جھنگ کو 13 کروڑ 51 لاکھ 66 ہزار 685 روپے، جہلم کو 5 کروڑ 71 لاکھ 14 ہزار 239 روپے، قصور کو 11 کروڑ 39 لاکھ 45 ہزار 579 روپے دیئے گئے ہیں۔

خانیوال کو 12 کروڑ 23 لاکھ 96 ہزار 518 روپے، خوشاب کو 7 کروڑ 12 لاکھ 64 ہزار 725 روپے، لاہور کو 13 کروڑ 44 لاکھ 18 ہزار 223 روپے، لیہ کو 13 کروڑ 67 لاکھ 53 ہزار 88 روپے، لودھراں کو 6 کروڑ 84 لاکھ 23 ہزار 252 روپے، منڈی بہاؤالدین کو 7 کروڑ 33 لاکھ 65 ہزار 979 روپے، میانوالی کو 9 کروڑ 81 لاکھ 18 ہزار 764 روپے، ملتان کو 12 کروڑ 84 لاکھ 25 ہزار 731 روپے، مظفرگڑھ کو 14 کروڑ 36 لاکھ 21 ہزار 241 روپے، ننکانہ صاحب کو 7 کروڑ 10 لاکھ 19 ہزار 977 روپے دیئے جائینگے ۔

نارووال کو 8 کروڑ 29 لاکھ 13 ہزار 130 روپے، اوکاڑہ کو 11 کروڑ 2 لاکھ 48 ہزار 228 روپے، پاکپتن کو 7 کروڑ 18 لاکھ 5 ہزار 727 روپے، رحیم یار خان کو 22 کروڑ 7 ہزار 684 روپے، راجن پور کو 7 کروڑ 1 لاکھ 35 ہزار 887 روپے، راولپنڈی کو 14 کروڑ 70 لاکھ 40 ہزار 40 روپے، ساہیوال کو 10 کروڑ 2 لاکھ 95 ہزار 507 روپے، سرگودھا کو 12 کروڑ 85 لاکھ 56 ہزار 556 روپے، شیخوپورہ کو 12 کروڑ 13 لاکھ 60 ہزار 628 روپے، سیالکوٹ کو 14 کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار 353 روپے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 13 کروڑ 4 لاکھ 92 ہزار 158 روپے جبکہ وہاڑی کو 13 کروڑ 24 لاکھ 96 ہزار 240 روپے جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ تمام رقوم مالی سال 2025-26 کے دوران نان سیلری اخراجات کے لیے استعمال کی جائیں گی اور اضلاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ فنڈز قانونی تقاضوں کے مطابق شفاف انداز میں خرچ کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button