Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چار روزہ ماسٹر ٹرینرز تربیتی پروگرام کا انعقاد

نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے زیرِ اہتمام اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز کے لیے چار روزہ ماسٹر ٹرینرز تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام کا انعقاد محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب، پیکٹا، این آر ایس پی این اور یو کے ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔

تربیتی ورکشاپ کے ابتدائی سیشن کا اغاز کرتے ہوئے سلطان محمود، حنا سلمان، شاکر اللہ اور میڈم شازیہ نے بتایا کہ تربیت کا مقصد ضلع ملتان اور خانیوال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اسکولوں میں اساتذہ اور اسکول مینجمنٹ کونسلز کو بااختیار بنانا تھا تاکہ بچوں کی محفوظ تعلیمی سرگرمیوں میں واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس تربیتی ورکشاپ میں سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی 2025 کے تناظر میں ممبران کے اختیارات فرائض، سکول امپروومنٹ پلان، بچے کا تحفظ، لیڈرشپ، ایمرجنسی کی صورتحال میں ترقی کا پلان بچے کی ذہنی و معاشرتی نشونما ملٹی گریڈ ٹیچنگ اور سیف گارڈنگ جیسے موضوعات شامل تھے۔

اختتامی تقریب میں محکمہ اسکول اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر واہگہ اور نعمان نصیر صوبائی مینجر این ار ایس پی بھی موجود تھے۔

انہوں نے اس ٹریننگ کی افادیت کو سراہا کہ یہ سکولوں کو رزیلینٹ بنانے میں اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پرکوآرڈینیٹر این ار ایس پی ملتان اقبال بخاری ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر خانیوال این ار ایس پی نوید اقبال نے آفات میں نمٹنے کے لیے مختلف قسم کی ڈرلز کروائیں تاکہ بچوں کو آفات کی صورت میں بروقت رسپانس سے بچایا جا سکے۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق نے شرکاءمیں اسنااد تقسیم کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button