Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

عزت قسیم کی کتاب “Qaseem’s Tales of Hearts” کی تقریبِ رونمائی

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبۂ انگریزی کے زیرِ اہتمام معروف ادیبہ عزت قسیم کی کتاب “Qaseem’s Tales of Hearts” کی تقریبِ رونمائی جناح ہال میں منعقد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تخلیقی ادب معاشرے میں فکری وسعت اور تہذیبی ہم آہنگی پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے موجودہ دور میں ایسے ادب کی ضرورت ہے جو انسانی قدروں، محبت، ہمدردی اور باہمی احترام کو اجاگر کرے، اور یہ کتاب اس ضرورت کو بھرپور انداز میں پورا کرتی ہے، ایسی تخلیقات معاشرتی شعور، ثقافتی ہم آہنگی اور فکری وسعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور نئی نسل میں برداشت، شعور اور جمالیاتی حس کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے عزت قاسم کی ادبی کاوش کو عصرِ حاضر کی ایک بامعنی آواز قرار دیا۔

شعبۂ انگریزی کی ٹیچر اِن چارج ڈاکٹرمنزہ ربانی نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ کتابوں کی رونمائی جیسے علمی و ادبی پروگرام نہ صرف طالبات کی فکری تربیت کا باعث بنتے ہیں بلکہ مطالعے کی ثقافت کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ “قسیم کے دل کی کہانیاں” انسانی جذبات، احساسات اور معاشرتی رویّوں کی خوبصورت عکاس ہے عزت قسیم کی تحریر میں زبان کی سلاست، اسلوب کی نفاست اور موضوع کی گہرائی نمایاں ہےکتاب میں پیش کیے گئے افسانوی کردار قاری کو زندگی کی حقیقتوں سے جوڑتے ہیں اور دل و دماغ پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں

کتاب پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مبینہ طلعت، ڈاکٹر نازیہ کلثوم، ڈاکٹر رابعہ عاطف، ڈاکٹر بینش زہین، ڈاکٹر سارہ شہباز اور عالیہ حبیب نے کہا کہ ادب دلوں کو جوڑنے اور فکر کو جلا بخشنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے “Tales of Hearts” محض کہانیوں کا مجموعہ نہیں بلکہ انسانی جذبات، نسوانی احساسات اور عصرِ حاضر کے داخلی سوالات کی لطیف ترجمانی ہے، "عزت” کا اسلوب سادہ مگر گہرا ہے جو قاری کو خاموش مکالمے میں مبتلا کر دیتا ہے۔

مصنفہ عزت قاسم نے کہا کہ یہ کتاب ان کے دل کے قریب موضوعات پر مشتمل ہے اور انہیں خوشی ہے کہ ویمن یونیورسٹی ملتان جیسے علمی ادارے نے اس کی رونمائی کا اہتمام کیا۔

تقریب کے اختتام پر مصنفہ عزت قاسم کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، تقریب میں اساتذہ ، طالبات اور ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button