Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

’’مستقبل کے میاں سلطان کی تلاش‘‘ شروع ہوگئی، ڈاکٹر نعیم رؤف

پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نعیم رؤف کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے برصغیر کے لیجنڈ شاطر میاں سلطان خان کو خراج تحسین پیش کرنے اور مستقبل کا "میاں سلطان” تلاش کرنے کےلئے ایک بڑا ایونٹ منعقد کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کے عظیم الشان شطرنج لیجنڈ میاں سلطان خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے آبائی شہر سرگودھا میں میاں سلطان خان اوپن چیس چیمپئن شپ 2026 کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ تاریخی ایونٹ نہ صرف ماضی کے عظیم کھلاڑی کو یاد کرنے کا ذریعہ بنے گا بلکہ مستقبل کے نئے سلطان خان کی تلاش کا عملی آغاز بھی ثابت ہوگا۔

یہ چیمپئن شپ 18 جنوری 2026 کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جمنازیم ہال، سرگودھا میں منعقد کی جائے گی۔

مقابلوں کا انعقاد سرگودھا ڈسٹرکٹ مینجمنٹ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن سرگودھا، سرگودھا ڈویژن چیس ایسوسی ایشن اور چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کے باہمی اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کے لیے تین کیٹگریز رکھی گئی ہیں، جن میں اوپن، ویمن اور انڈر 16 ٹورنامنٹ 7 راؤنڈ سوئس لیگ سسٹم کے تحت کھیلا جائے گا جبکہ ہر کھلاڑی کو 10 منٹ + 5 سیکنڈ فی چال کا وقت دیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے لیے صرف 100 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت ہوگی، جو فرسٹ کم فرسٹ سروس کی بنیاد پر کی جائے گی۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں، جو کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑی ترغیب ہیں۔ رجسٹریشن فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم ویمن اور انڈر 16 کیٹگری کے کھلاڑیوں کے لیے یہ فیس قابلِ واپسی ہوگی۔

چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کے صدر ڈاکٹر نعیم رؤف نے اس موقع پر کہا کہ“میاں سلطان خان محض ایک شطرنج کے کھلاڑی نہیں بلکہ ایک عہد کا نام تھے۔ ان کے آبائی شہر سرگودھا سے اس چیمپئن شپ کا آغاز دراصل شطرنج میں برتری، حکمت اور عظمت کی اسی روایت کو زندہ کرنے کی کوشش ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں سے اگلے میاں سلطان خان کی تلاش کا حقیقی آغاز ہو رہا ہے۔”

ضمیربہزا صدر ڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن سرگودھا نے کہا“ہمیں فخر ہے کہ اتنے باوقار اور تاریخی ایونٹ کی میزبانی سرگودھا کر رہا ہے۔ یہ محض ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ہمارے شطرنجی ورثے کو خراجِ تحسین اور مستقبل کے اسٹار کھلاڑیوں کے لیے ایک مضبوط لانچ پیڈ ہے”۔

چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کے جنرل سیکریٹری راجہ گوہر اقبال کا کہنا تھا“چیس ایسوی ایشن پنجاب بھر میں شطرنج کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ضلعی تنظیموں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ اشتراک سے ہی ہم نچلی سطح سے ٹیلنٹ کو سامنے لا سکتے ہیں، سرگودھا کی شطرنجی تاریخ اسے اس سفر کے آغاز کے لیے مثالی مقام بناتی ہے۔”

سرگودھا ڈویژن چیس ایسوسی ایشن کے صدر راشد پرویز نے کہا کہ “یہ چیمپئن شپ ہمارے ڈویژن میں شطرنج کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ ایونٹ نہ صرف ماضی کی عظیم روایات کو زندہ کرے گا بلکہ خطے بھر کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے جوڑ کر ایک مضبوط شطرنجی کمیونٹی تشکیل دے گا۔”

میاں سلطان خان اوپن چیس چیمپئن شپ 2026 بلاشبہ سرگودھا کی تاریخ میں شطرنج کے ایک نئے سنہری باب کا آغاز ثابت ہوگی، جہاں ماضی کی عظمت اور مستقبل کی امید ایک ہی بساط پر آمنے سامنے ہوں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button