Breaking NewsNationalتازہ ترین
واسا ملتان واٹر سپلائی ڈویژن کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی، فنانس برانچ کی ناقص کارکردگی پر شدید تحفظات

واسا ملتان کے واٹر سپلائی ڈویژن کے ملازمین کو فنانس برانچ کی ناقص کارکردگی کے باعث تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی، جس سے ملازمین میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔
واٹر سپلائی ملازمین نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب ورکر ویلفیئر یونین نے ملازمین کی تنخواہوں میں لاپرواہی برتنے پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی دباؤ کے اس دور میں بروقت تنخواہوں کی عدم ادائیگی ملازمین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔
یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ فنانس برانچ کی کارکردگی بہتر بنائی جائے اور آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔


















